بین ایفلیک سے منگنی ٹوٹنادردناک لمحہ تھا،جینیفر لوپیز

Nov 29, 2022 | 22:21 PM

 ایک نیوز نیوز: جینیفر نے کہا کہ بین ایفلیک سے تعلق ختم ہونا بہت ہی دردناک لمحہ تھا۔

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نےاپنے موجودہ خاوند بین ایفلیک کے ساتھ 2004ء میں منگنی ٹوٹنے کو زندگی کا سب سے بڑا دکھ قرار دیا۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جینیفر نے کہا کہ بین ایفلیک سے تعلق ختم ہونا بہت ہی دردناک لمحہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 20 سال پہلے ہم نے رشتہ ختم کیا تو زندگی کا سب سے بڑا دکھ ملا، مجھے واقعتاً محسوس ہوا کہ میں مر جاؤں گی۔جینیفر نے کہا کہ 18 سال تک میں پچھتاتی رہی اور درست ہمسفر کا انتخاب نہ کرسکی لیکن اب 20 سال بعد انجام بہت خوش کن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری کہانی ایسی ہے کہ ہالی ووڈ میں شاید دوبارہ ایسی مثال کبھی نہ ملے۔

یاد رہے کہ 2002 میں بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز کی منگنی ہوئی تھی لیکن انہوں نے دو برس بعد منگنی توڑ دی تھی۔اپریل 2021 میں جینیفر اور بین نے دوبارہ ڈیٹنگ شروع کی اور رواں برس جولائی میں لاس ویگاس میں شادی کرلی۔

مزیدخبریں