ایک نیوز نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ مسترد کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں وزیرقانون کے منصب پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اعظم نذیر تاررڑ قانون کے مطابق کام جاری رکھیں گے ۔وزیراعظم کا پیغام لیکر وفاقی وزراکا وفد اعظم نذیر تارڑ کی رہائش گاہ پہنچا ۔وفد میں اسحاق ڈار ، رانا ثنا اللہ ، ایاز صادق ، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شامل تھیں ۔وفاقی وزراکے وفد نے اعظم نذیر تارڑ کو وزیر اعظم شہبازشریف کے فیصلے سے متعلق اگاہ کیا ۔
اعظم نذیر تارڑ کے مستعفی ہونے پر ایاز صادق کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ایاز صادق کو وزیرقانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا تھا ۔وزیراعظم کی درخواست پر اعظم نذیر تارڑ بدھ کو دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔اعظم نذیر تارڑ نے 24اکتوبر کو وزیرقانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا