ایک نیوز نیوز: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے جنوبی بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 11دہشت گرد ہلاک ہوئے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزپرفائرنگ بھی کی گئی ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں 10دہشت گرد مارے گئے ایک گرفتار ہوا۔2دہشت گرد فرار ہو گئے۔فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کہ سکیورٹی فورسز اور ترقیاتی منصوبوں، M-8 موٹروے اور کوسٹل ہائی وے پر حملوں میں ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز نے مارے گئےدہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔