ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر لیڈر شپ کو نیب قوانین میں ترامیم کے بعد بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم کے بعد موجودہ حکومت نے فائدہ اٹھانا شروع کردیا۔ نیب نے شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنماؤں کے کرپشن کیسز بند کردیے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کیخلاف 2 مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی۔ نیب ترامیم کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کیخلاف بھی 2 مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرداخلہ راناثناءاللہ کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بند کردی گئی ہے۔ اس کے بعد لیگی رہنما شاہنواز رانجھا اور رانا مشہود کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات پر چیئرمین نیب نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔