لاہور :قانون شکنی سے روکنے پر جج نے دوموٹروے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا

Nov 29, 2022 | 18:37 PM

ایک نیوز نیوز :لاہور میں قانون شکنی سے روکنے پر انسداد دہشتگردی عدالت جج آپے سے باہر ہوگیا، ایمانداری دکھانے پر2موٹروےپولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق قانون کے رکھوالے جج کی قانون شکنی،انسداد دہشتگردی عدالت کا جج آپے سے باہرہوگیا دوایماندارموٹروے پولیس اہلکاروں کو ایمانداری مہنگی پڑگئی، ایمانداری پر دونوںکو معطل کردیا گیا۔موٹروے پرغیرقانونی داخل ہونیوالے اے ٹی سی جج نے قانون کی خلاف ورزی سے روکنے پرموٹروے پرہی عدالت لگالی۔ ڈیوٹی پرمامور دوموٹروے پولیس اہلکاروں کیساتھ نارواسلوک اورایس پی موٹروے پولیس کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا ۔
محکمہ موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام نے دھندکی صورت میں موٹروے کوبندرکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں،شدیددھندمیں سرکاری پروٹوکول سمیت دہشتگردی عدالت کے ایک جج مریدکے انٹرچینج سے زبردستی بیریرکراس کرکے موٹروے پرداخل ہوگیا،دہشتگردی کا جج اعجاز احمد بٹر نے خلاف ورزی بھی کی اور دھمکیاں بھی دیں،موٹروے پولیس اہلکاروں شاکر علی اور علی حیدر کو معطل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں