ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں وزیر آباد کے مقام پر پی ٹی آئی چیئرمین پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کا انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم نوید کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سخت سیکیورٹی حصار میں پیش کیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سلطان صلاح الدین ریاست کی جانب سے پیش ہوئے، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
انسداد خصوصی عدالت سے سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کی مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا گیا۔
دوسری طرف ملزم نوید مہر کے خلاف وزیر آباد کے تھانہ سٹی میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزم نوید کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر بھی کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
یہ کیس پہلے کیس کے 22روز بعد رجسٹرڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نوید مہر کیخلاف مقدمات کی تعداد دو ہو گئی۔ ایک ہی تھانہ میں الگ الگ مقدمے درج ہو چکے ہیں۔