اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری

Nov 29, 2022 | 18:12 PM

ایک نیوز نیوز :صدر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ جسٹس سمن رَفعت امتیاز کی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی گئی ہے ۔صدر مملکت نے مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔

مزیدخبریں