وزیراعظم کا نئے آرمی چیف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ، کمان سنبھالنے پر مبارکباد

Nov 29, 2022 | 18:03 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ پاک فوج کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ کا خاص فضل ہے۔

وزیراعظم کا سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فون رابطہ ہوا، جس میں شہبازشریف نے نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک پیش کی۔

جنرل عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے۔ پاک فوج کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔ پورا یقین ہے آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے تحفظ وسلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد و رہنمائی فراہم فرمائے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا۔

مزیدخبریں