فیکٹ چیکر: '' فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی میں شرکت نہ کرنے پر اسٹاف کو نوٹیفکیشن جعلی ہے''

فیکٹ چیکر: '' فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی میں شرکت نہ کرنے پر اسٹاف کو نوٹیفکیشن جعلی ہے''

ایک نیوز نیوز (فیکٹ چیکر) : پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نکالی جانیوالی ریلی میں شرکت نہ کرنے پر اسٹاف کو جاری کردہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

دعویٰ:

 بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے ضلع لیہ میں اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر نے پاکستانی فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں شرکت نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

حقیقت:

تحصیل کروڑ لعل عیسن کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان نے  واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُس جعلی نوٹیفکیشن پر اُن کے دستخط جعلی ہیں۔ "کسی نے میرے سائن اسکین کئے تھے،جو لیٹر وائرل ہوا تھا، وہ جعلی تھا۔بعد میں اس کی وضاحت ہم نے دے دی تھی“