ایک نیوز ( فیکٹ چیکر) : شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی جلسے سے منسوب ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ اصل میں امریکا کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر عمران خان کے جلسے سے منسوب غلط ویڈیو شیئر کردی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ یہ ویڈیو 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران ٹریفک جام کی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 27, 2022
لیکن دراصل یہ ویڈیو پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران ٹریفک جام کی نہیں بلکہ 2017 میں تھینکس گیونگ تعطیلات سے قبل امریکی شہر لاس اینجلس کی شاہراہ کی ہے۔
Aerial footage shows bumper-to-bumper traffic in Los Angeles as Americans get a head start on Thanksgiving travel. https://t.co/GAHCy45ous pic.twitter.com/lt7ClP8qb0
— ABC News (@ABC) November 22, 2017