ایک نیوز نیوز: اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد عمران خان کی لاہور میں سیاسی مصروفیات میں تیزی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں۔ جہاں آج مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس وفد کے ہمراہ زمان پارک پہنچے۔
ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ملکی امور پر گفتگو ہوگی۔