کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان نے 4 میڈل جیت لیے

Nov 29, 2022 | 16:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کےمصطفی فاران بیگ  نےچار سلور میڈل جیت لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مصطفی فاران بیگ کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں  پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد پاورلفٹر ہیں۔ مصطفی فاران بیگ110 کلوگرام  جونیئر کلاس میں 640  کلو وزن اٹھانے میں کامیاب رہے۔مصطفی فاران بیگ نے تین دوسرے ایونٹس میں بھی شرکت کی جہاں اسکاٹ میں 250  بنچ پریس میں 135 اور ڈیڈ لفٹ میں 255 کلوگرام وزن اٹھاکر دوسری پوزیشن حاصل کی اور  سلور میڈل اپنےنام کرکے ملکی پرچم بلند کیا۔  2019  میں مصطفی نے اس چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل، ایک سلور ارو ایک برانز میڈلز جیتے تھے۔ ویلز کے مورگن  ڈیلن نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

مزیدخبریں