ایک نیوز نیوز: کراچی ملیر شمسی سوسائٹی کے علاقے میں بچوں سمیت 4 افراد کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق میاں بیوی اور تین بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو دروازہ توڑ کر نکالا گیا اور جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی ساجد سدو زئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خاتون اور مرد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو بچیوں اور دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی کا مزید کہنا ہے کہ فواد نے پہلے بیوی اور بیٹیوں پر تشدد کیا پھر انہیں قتل کردیا۔بعد ازاں فواد نے خودکشی کو کوشش بھی کی۔ مقتول بچوں کی عمریں 10، 12 اور 16 سال ہیں۔مرنے والوں اور زخمیوں کا تعلیق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ مقتولیں کو تیز دھار چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا ۔ پولیس نے آلہ قتل (چھری) برآمد کرلی ہے جبکہ اہل محلہ کے بیانات بھی قلمبند کئے جارہے ہیں۔
دوسری طرف وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سندھ یے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے کے ذمہ د اران کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔