ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل تشدد کے شکار قیدی شاہ فہد کی درخواست میں مجسٹریٹ کو قیدی شاہ فہد کو جیل سے عدالت طلب کرنے کا حکم دےدیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت سے جاری سماعت کے تحریری حکم نامہ میں عدالت نے کہاکہ قیدی شاہ فہد کا میڈیکل بورڈ سے طبی معائنہ کروایا جائے اور مجسٹریٹ قیدی شاہ فہد کا بیان قلمبند کرے۔جوڈیشل مجسٹریٹ قیدی شاہ فہد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے گواہوں کو بھی طلب کرسکتے ہیں۔
عدالت کاکہنا ہے کہ تشدد کا واقعہ ہوا یا نہیں ایک ہفتے میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔مبینہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے قیدی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ عدالت کایہ بھی کہناہے کہ کسی بھی قیدی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جوڈیشل مجسٹریٹ قیدی شاہ فہد کی دوران حراست حفاظت یقینی بنائیں،کیس کی مزید سماعت7دسمبر تک کیلئے ملتوی کی جاتی ہے۔