ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریزسے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمز انڈرسن نے پریس کانفرنس کی۔
رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیم کا اپنا گیم پلان ہوتا ہےوہ رسک لیتے ہیں انکا اپنا ایک مائینڈ سیٹ ہے۔ راولپنڈی میں جس طرح کا مقابلہ ہو گا اس طرح کی ہی اسٹریٹجی بنائیں گے۔ بہترین بیٹسمن کے خلاف بولنگ کرنے کا مزہ ہے۔مجھے باؤلنگ کے وقت یہ یاد نہیں ہوتا وہ بہترین بیسٹمین ہے مجھے اس وقت صرف اسکو آوٹ کرنا ہوتا ہے۔بطور فاسٹ بالر ہوں مجھے علم فاسٹ بالر کو کتنی محنت درکار ہوتی ہے۔جب اپ چیلنج اور زمہ داری لیتے ہیں تو اسکا مزہ ہے۔
نسیم شاہ نے مزید کہا کہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق نئے بال کو استعمال کروں گا۔کوشش ہے اچھی بولنگ کروں ۔ میں پچ پر بلکل یقین نہیں کرتا نہ کبھی جاکر وکٹ کو چیک کیا۔ سارے کھلاڑی محنت کررہے ہیں سارے ہی زبردست بالرز ہیں۔ تمام بالرز زبردست پیس میں ہیں اور سب تیار ہیں۔ امید ہے تمام کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
دوسری جانب انگلش فاسٹ باؤلر جیمز انڈرسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آمد پر بہترین استقبال کیاگیاہے۔ دورہ پاکستان کےلئے پرجوش ہیں۔ پاکستان
میں پچ کے معاملے میں اتنا بہتر تجزیہ نہ دے سکتا ہوں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔ انگلش ٹیم 17 سالوں بعد پاکستان کے میدان ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔