اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اعظم سواتی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 ایک نیوز نیوز: سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں سینٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹس مقدمہ کی سماعت کی۔

رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو مزید چھ دن ریمانڈ دیا جائے۔ تاکہ موبائل اور ٹویٹ اوکاونٹ کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا سکے۔ 

بابر اعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیش نہ کیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے اعظم سواتی مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے  پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے سماعت ملتوی کردی۔