جلعسازوں کی شامت، فوڈ اتھارٹی نے ہیلپ لائن متعارف کروا دی

Nov 29, 2022 | 15:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے برے دن شروع ہو گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سپیشل ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل ہیلپ لائن 1223 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلپ لائن 1223 کا افتتاح کیا ہے۔  

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک  کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن1223 کسی بھی موبائل نیٹ ورک یا لینڈ لائن سے ڈائل کیا جا سکے گا۔ جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی شکایات 1223 پر  درج کروائی جا سکیں گی۔ریپڈ رسپانس بائیک سکواڈ کو شکایات کے فوری حل کے لیے 1223 سے متصل کیا گیا ہے۔ 1223  سے دودھ ، مصالحہ جات، پانی سمیت فوڈ پروڈکٹس کے ٹیسٹ کروانے کی معلومات لی جا سکے گی۔

مزیدخبریں