آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ کونسلر کے نتائج کا اعلان پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

Nov 29, 2022 | 15:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آزاد کشمیر میں ہونے والے ڈسٹرکٹ کونسلر کی 74 نشستوں میں سے 73 کے نتائج  میں سے بس ایک پر نتیجہ آنا باقی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق 73 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف نے 32 نشستیں جیت لی ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں میں پی پی کے 22 امیدوار   کامیاب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 وارڈز میں ن لیگ سب سے آگے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے 36 میں سے 12 نشستیں جیت لی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے 8 امیدوار میونسپل کارپوریشن کی نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 7 نشستوں پر کامیاب ،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب جبکہ مسلم کانفرنس کے حصے میں 2 سیٹیں آئی ہیں۔ میونسپل کمیٹی کی 10 نشستوں میں سے 5 پر پی پی ،4 پر پی ٹی آئی جبکہ 1 پر ن لیگ کامیابمظفرآباد: ٹاؤن کمیٹی کی 14 سیٹس پر مسلم لیگ ن کے 5 امیدوار کامیاب ہوئی ہے۔  ٹاؤن کمیٹی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی کے بھی 5 امیدوار کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں کے حصے میں 2 ،2 نشستیں آئی ہیں۔ 

مزیدخبریں