ایک نیوز نیوز: آزاد کشمیر کے 3 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق 669 نشستوں میں سے 664 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف 197 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 194 نشستوں کے ساتھ دوسر ےنمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 127 نشستوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔ اس کے علاوہ 121 آزاد امیدوار نےبھی میدان مار لیا ہے۔مسلم کانفرنس کے حصے میں 22 نشستیں آ ئی ہیں جبکہ جے کے پی پی ،تحریک لبیک اور جماعت اسلامی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی ہے۔