گوجرہ: واردات کی کوشش ناکام، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکوہلاک

Nov 29, 2022 | 13:50 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  گوجرہ کے علاقہ رکن میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ڈکیتی جس میں سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملکوال کے علاقہ رکن میں رات گئے ڈیرہ عمران پوری میں دا ڈاکو واردات کی نیت سے داخل ہوئے تو سیکیورٹی گارڈ نے دیکھ کر فائرنگ کر دی جس پر ڈاکوؤں نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ کی آواز سن کر قریبی ڈیرہ جات اور گھروں کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے تاہم فائرنگ کے تبادلے میں منور اقبال نامی ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا نامعلوم ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ گوجرہ نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم منور اقبال کیخلاف تھانہ گوجرہ اور تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں چوری ڈکیتی کے 22 مقدمات درج ہیں۔ 

مزیدخبریں