مظفر گڑھ: ادھار واپس مانگنے پر گھر بلا کر چھریوں کے وار سے خاتون قتل

Nov 29, 2022 | 13:34 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: شکر گڑھ  میں ادھار کی رقم واپس مانگنے پر قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی شکرگڑھ کے علاقہ محلہ عید گاہ میں قتل کا واقعہ پیش آیا  جس میں ملزم عثمان نے رخسانہ مقتولہ کو ادھار کی رقم دینے کے بہانے  قریبی عزیز کے گھر بلایا اور  چھریوں کے بے درپے   وار کر کے مقتولہ رخسانہ قتل کر دیا۔

پولیس کی جانب سے نعش  کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقتولہ رخسانہ موضع دیو کے تحصیل پتوکی کی رہائشی اور  چترانہ گاؤں میں شادی ھوئی تھی. پولیس نے  نامزد ملزم عثمان اور اسکی بہن بشری  کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں