معروف اداکارہ بشری انصاری کے گھر صف ماتم

معروف اداکارہ بشری انصاری کے گھر صف ماتم

ایک نیوز نیوز:  معروف مصنف شاعر اور فلم ساز احمد بشیر کی اہلیہ اور آرٹسٹ بشری انصاری کی والدہ  محمودہ احمد بشیر 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔
 محمودہ احمد بشیر  کے انتقال کی اطلاع انکی بیٹی اور  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر  دی۔ بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میری والدہ محمودہ خانم ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔
بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ نے طویل بیماری کے باعث بستر پرانتہائی  تکلیف دہ وقت گزارا۔ وہ جنت میں میری پیاری سنبل سے ملاقات کریں گی۔ الوداع میری پیاری امی جان۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2022-11-29/news-1669709948-8997.jpeg
محمودہ خانم بشریٰ انصاری کے ساتھ ساتھ اداکارہ اسما عباس کی بھی والدہ تھیں۔ بشریٰ انصاری کی بہن  اداکارہ سنبل شاہد مئی 2021 میں کورونا کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔
 محمودہ خانم کی شادی دسمبر 1948 میں احمد بشیر سے ہوئی تھی  یہ احمدبشیر کی دوسری جبکہ محمودہ خانم کی پہلی شادی تھی ۔ دونوں کی چاربیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جن میں نیلم احمد بشیر، سُنبل شاہد، بُشریٰ انصاری، قُلزم (اسماء) اور ہمایوں شیخ، جو امریکا میں مقیم ہیں، شامل ہیں۔
 محمودہ خانم جنہوں نے آج سے چند برس قبل ’’مَیں اور احمد بشیر‘‘ نامی کتاب لکھی، گلبرگ میں اسماء عبّاس کے گھر میں رہائش پذیر تھیں۔