مودی سرکار نے مدرسوں کے طلبا کے سکالرشپس ختم کردیئے

مودی سرکار نے مدرسوں کے طلبا کے سکالرشپس ختم کردیئے

ایک نیوز نیوز: بھارت کی مسلمان دشمن مودی سرکار نے مدرسوں میں کلاس ا سے کلاس 8 تک کے طلبہ کےلئے سکالرشپس ختم کردیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدرسوں میں زیرتعلیم پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبا کو ایک ہزار روپے ماہانہ کی سکالرشپس دیئے جا رہے تھے، جبکہ چھٹی سے آٹھویں کلاس کے طلبا کو کورسز کے مطابق سکالرشپس دیئے جا رہے تھے ۔

حکومت نے اعلان کیا چونکہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ کے تحت مفت تعلم دی جاتی ہے اور دوسری ضروری اشیا بھی طلبا کو فراہم کی جاتی ہیں، لہذا ان کے سکالرشپس بند کئے جاتے ہیں۔

اب صرف نوین اور دسویں جماعت کے طلبا کو سکالرشپش دیئے جائیں گے۔

گذشتی سال 16558 مدرسوں کے 4 سے 5 لاکھ طلبا نے سکالرشپس حاصل کئے تھے۔

ان مدرسوں میں طلبا کو دوپہر کا کھانا اور کتابیں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

اترپردیش کی ریاستی حکومت پہلے ہی مدرسوں کے طلبا کے لیے اسکالرشپس پر پابندی لگا چکی ہے۔