ایک نیوز نیوز: جی ایچ کیو میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کیلئے پر وقار تقریب آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دنیا کی 10ویں طاقت ور ترین فوج کی کمان سنبھال لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی پروقار تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت سمجھے جانےوالی اسٹک جنرل سید عاصم منیرکےحوالے کر دی ہے۔ جنرل عاصم منیر پاک آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے۔ رخصت ہونے والے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوگارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
کمان کی تقریب میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت تمام مُسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول اور فوجی افسران شریک تھے۔ جبکہ پر وقار تقریب میں ا سفارتکار، ریٹائرڈ فوجی افسران، ان کی فیملی اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
پاک فوج سے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آنے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ پاک فوج کے بینڈز کی جانب سے اس کے بعد قومی ترانے اور ملی نغموں کی دھنیں پیش کی اور قومی پرچم کو سلامی دی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر کے پنڈال میں آمد پر گارڈز کی جانب سے انہیں سلامی دی گئی۔جس کے بعد تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداع گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت سمجھی جانےوالی اسٹک جنرل سید عاصم منیرکےحوالےکر دی گئی ہے اور جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اسٹک جنرل عاصم منیر کو سونپ دی۔۔۔ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سپہ سالار بن گئے#Pnnnews #GeneralAsimMunir #COAS pic.twitter.com/iKsym41OSt
— AIK News News (@pnnnewspk) November 29, 2022
جنرل عاصم کی قمر جاوید کے ہمراہ دبنگ انٹری#Pnnnews #GeneralAsimMunir #COAS pic.twitter.com/Bg4QCPwWMs
— AIK News News (@pnnnewspk) November 29, 2022
سبکدوش ہونے والے آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اللہ نے پاک فوج کی خدمت کا موقع دیا نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں مجھے امید ہے جنرل عاصم کی تعیناتی بہت مثبت ثابت ہوگی۔ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ایک باصلاحیت افسر ہیں توقع نے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔خوشی ہے کمان قابل افسر کے سپر د کرکے ریٹائر ہورہا ہوں۔جنرل عاصم کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔
میں اپنے رب کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس عظیم فوج میں خدمت کا موقع دیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوادعی کی تقریر
— AIK News News (@pnnnewspk) November 29, 2022
1/1#pnnnews #COAS #GeneralAsimMunir pic.twitter.com/tdOr1zicyj
آنے والے وقت میں جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کی منازل طے کرے گی
— AIK News News (@pnnnewspk) November 29, 2022
1/2#pnnnews #COAS #GeneralAsimMunir pic.twitter.com/bLNDd1QdV7