لاہور: مقتول بچہ کے سینے پر تیز دھار آلہ سے لکھی گئی تحریر، کالا جادو یا کچھ اور؟

Nov 29, 2022 | 11:16 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ چوہنگ میں اغواء کے بعد بچے کے قتل کی تفتیش نیا رخ اختیار کرگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہےکہ مقتول بچے کے سینے پر بےربط تحریرکالے جادو جیسے محرکات کی طرف لیجاتی ہے۔ پولیس کی جانب سے سینے پر لکھی گئی بے ربط تحریر ڈی کوڈ کرنے کیلئے ماہرین سے رابطہ کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالے جادو کے دوران قتل کا پہلو تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ اڑھائی سالہ ذیشان کے سینے پر تیز دھار آلہ سے بے ربط تحریر لکھی گئی ہے۔ قتل کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی، جلد حقائق واضح ہو جائیؐں گے۔ 

مزیدخبریں