ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں 40 سال بعد ایک بار پھرپھٹ پڑا

  ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں 40 سال بعد ایک بار پھرپھٹ پڑا

ایک نیوز نیوز: ہوائی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ماونا لوا پھٹ پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشاں فشاں ماونا لوا 40 سال بعد ایک بار پھر پھٹ پڑا ہے۔ آتش فشاں پھٹنے پر قریبی آبادیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ لاوا کا بہاوزیادہ تر چوٹی کے اندر ہی ہےاورنزدیکی آبادیوں کو ابھی کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن صورتحال بدل بھی سکتی ہے۔

آتشاں فشاں پھٹے پر وارننگ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس میں لوگوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فی الحال انخلا کے لیے احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

یہ آتش فشاں ہوائی کے آتش فشاوں کے نشنل پارک میں واقع ہے۔ اور سطح سمندر سے 13,679 فٹ  بلند ہے اور 2,000 مربع میل سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ماونا لووا  1983 سے اب تک 33 بار پھٹ چکا ہے۔ اور 1984 میں آخری بار پھٹنے سے جزیرے کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر ہیلو کے پانچ میل کے اندرلاوا بہا تھا۔