پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی، میٹرو بس سروس بند

Nov 29, 2022 | 10:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے باعث صدر  سے فیض آباد اسٹیشن تک میٹرو بس سروس بند رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق  میٹروبس سروس صبح 6 بجے سے شام 3 بجے تک بند رہے گی جس کے بعد میٹرو بس سروس کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے جس کی تقریب کا آغاز جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہو گیا ہے۔جنرل سید عاصم منیر  تقریب میں فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر شرکت کریں گے۔  تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول، فوجی افسران کے علاوہ وفاقی وزراء، سفارتکار اور صحافی بھی شرکت کریں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کے حوالے کر دیں گے۔

مزیدخبریں