روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے پاکستانی وفد ماسکو پہنچ گیا

Nov 29, 2022 | 00:25 AM

ایک نیوز نیوز :روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے پاکستانی وفد ماسکو پہنچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق روس سے سستا تیل اور گیس خریدنے کےلئے پاکستانی وفد مذاکرات کیلئے ماسکو پہنچ گیا،وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔دونوں ممالک پہلی بار گیس معاہدے پرمذاکرات کریں گے۔
پاکستان روس سے بھارت کو دی جانے والی قیمت پر ماہانہ تین سے پانچ ایل این جی کارگو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی۔

مزیدخبریں