چٹاگانگ ٹیسٹ : پاکستان کو بنگلا دیش کیخلاف فتح کیلئے 93 رنز درکار

Nov 29, 2021 | 16:14 PM

admin
چٹاگانگ : پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلا ف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 109 بنا لیے۔ قومی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے آخری روز میں 93 رنز درکار ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جار ہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے بغیر نقصان 109 رنز بنا لئے ، اور اب پاکستان کو کل میچ جیتنے کے لیے 93 رنز بنانے ہوں گے۔ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر اوپنر عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ پہلی اننگز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 47 رنز کی برتری حاصل تھی ۔ 202 رنز کے تعاقب میں پاکستانی کھلاڑیوں کی محتاط انداز میں بلے بازی جاری ہے ، اوپنرز نے بغیر کسی نقصان کے 100 کا ہندسہ عبور کیا ، عابد علی اور عبداللہ شفیق نے ففٹیز مکمل کیں ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


مزیدخبریں