ن لیگ کو این اے 133میں پسینے آ رہے ہیں : حسان خاور

Nov 29, 2021 | 15:53 PM

admin
لا،ہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ ن لیگ کو این اے 133میں پسینے آ رہے ہیں ۔ ن لیگ دھاندلی کے طریقوں میں جدت پیدا کرے تو شاید انتخابی اصلاحات کا مقابلہ کرسکے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ این اے 133 میں پیپلزپارٹی کے ٹف ٹائم دینے پر نروس ہوگئی، ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو ووٹ کو عزت دینے کے بیانیے کا ڈی این اے رزلٹ ہے، آڈیو ویڈیو کے ذریعے سیاسی بلیک میلنگ ن لیگ کی تاریخ رہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو میچ فکسنگ کی عادت ہے، انہوں نے عوام کے درد میں کبھی آواز نہیں اٹھائی، ن لیگ کو ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بدلنا چاہیے، ن لیگ شکست کے خوف سے ووٹ خرید رہی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے روزانہ ایک نئی آڈیو، ویڈیو آ رہی ہے، دوسروں کی عزت اچھالنے والوں کی اپنی لیکس سامنے آ رہی ہیں، کبھی ن لیگ کی ٹرین چھانگامانگا رکی، کبھی مری اور کبھی ہارس ٹریڈنگ کی گئی، ن لیگ دھاندلی کے طریقوں میں جدت پیدا کرے تو شاید انتخابی اصلاحات کا مقابلہ کرسکے۔



مزیدخبریں