کسان کارڈ فراہمی کے منصوبہ پر عمل کیلئے تیاریاں مکمل 

May 29, 2024 | 15:37 PM

ایک نیوز:پنجاب حکومت نے کسان کارڈ منصوبے کو حتمی شکل دیدی۔ 

ذرائع کے مطابق آئندہ  48 گھنٹوں میں محکمہ زراعت اور بینک  آف پنجاب میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے ۔  کسان کا رڈ کی رجسٹریشن یکم جون سے شروع ہوگی۔ کسان کارڈ کے لئے 300ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔  فرٹیلائزرز ڈیلرز اور سیڈ ڈیلرز کو بھی کسان کارڈ مہیا کیا جائے گا۔  

صوبائی وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں 5لاکھ کسانوں کو میرٹ پر کسان کارڈ  فراہم کریں گے ۔ کسان کارڈ کے ذریعے کھاد اور بیج کی خریداری مقرر کردہ قیمتوں پر یقینی ہو گی۔  

صوبائی وزیرعاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کسان کی خوشحالی کا ضامن ہے۔ 

مزیدخبریں