ٹیلی کام انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ،اقتصادی سروے 

May 29, 2024 | 13:36 PM

ایک نیوز: ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 19 کروڑ سے بڑھ گئی۔  

رواں سال کے اقتصادی سروے میں اعداد وشمار کےمطابق ٹیلی کام سیکڑ میں خاطر خواہ ترقی   ہوئی ہے۔ اقتصادی سروے 5 سال میں ٹیلی کام سیکٹر میں سرکایہ کاری۔ آمدن، انٹرنیٹ سرفنگ اور صارفین میں اضافہ  ہوا ہے۔ سرمایہ کاری 5ارب 57 کروڑ ڈالر ہو گئی۔   

اقتصادی سروے کے مطابق  ٹیلی کام انڈسٹری کی آمدنی گزشتہ سال 694ارب روپے تھی۔  رواں سال ٹیلی کام  سیکڑ کی آمدن بڑھ کر 850ارب روپے ہو گئی۔ انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے صارفین کی شرح بھی 54 اعشاریہ 97 فیصد ہو گئی ہے  ۔  

ٹیلی کام سیکٹر میں سال 19،20میں 225 ارب روپے آمدن تھی ۔ سال2020،21 میں آمدن بڑھ کر325 ارب روپے ہو گئی ۔ سال 2022،23میں آمدن 340ارب روپے ہو گئی ۔ ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری نے مالی سال 2022-23 جنوری کے دوران انٹرنیٹ کی مثبت ترقی کا تجربہ کیا، مارچ24 میں آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات36فیصد بڑھ کر 306 ملین ڈالر ہوگئیں ۔ مارچ 2023 میں ٹیلی کام سروسز کی برآمدی ترسیلات 225 ملین امریکی ڈالر تھیں۔  

مزیدخبریں