صوبائی دارلحکومت میں گرمی کی لہر بدستور برقرار 

صوبائی دارلحکومت میں گرمی کی لہر بدستور برقرار
کیپشن: The heat wave continues in the provincial capital

ایک نیوز:لاہور میں گرمی کے باعث شہری مختلف امراض میں مبتلاہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث ہونیوالی پانی کی کمی سے شہری گردوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ڈی ہایڈریٹ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد فلو نزلہ زکام اور کھانسی میں مبتلا ہو گئی ۔  

شہر  کے مخلتف ہسپتالوں میں  پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض مریض بڑی  تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ میو ہسپتال، جناح ہسپتال ، جنرل ، سروسز اور گنگارام ہسپتال میں سب سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں ۔  

میو ہسپتال میں گذشتہ 24گھنٹوں میں میں گیسٹرو، ہیضہ، ہیٹ اسٹروک ، نزلہ ، زکام کے 140 سے زائد مریض رپورٹ ،میو ہسپتال میں 50 ، جناح ہسپتال میں 45 سے زائد اور سروسز ہسپتال میں 35 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گنگارام ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال میں بھی سے مریض رپورٹ ہوئے۔ 

طبی ماہرین  کے مطابق حالیہ موسم میں پیلا یرقان اور ٹائیفائڈ کے مریض میں اضافہ ممکن ہوا ہے ۔ گیسٹرو اور ہیضہ کے مریضوں بھی تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔  

  طبی ماہرین  کا کہنا ہے کہ غیر معیاری مشروبات، اور گندا پانی گیسٹرو، ٹائیفائیڈ اور پیلا یرقان کا سببب بن رہے ہیں ، حالیہ گرمی میں  شہری پانی ابال کر پئیے۔