پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان
کیپشن: Petroleum product prices are likely to remain unchanged

ایک نیوز:یکم جون سے 15 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 

ذرائع  کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوکر بڑھ گئیں، عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی 80.89 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ 16 مئی کو عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 79.84 ڈالر فی بیرل تھی۔ 24 مئی کو امریکی خام تیل کمی کے بعد 78.04 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا۔

دستاویز   کے مطابق   عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی 84.62 ڈالر فی بیرل ہے۔17 مئی کو عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ 84.04 ڈالر فی بیرل پر تھا 24 مئی کو عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ 82.46 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔   

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رودوبدل 31مئی کی شب ہوگا۔  اوگرا عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم قیمتوں کے مطابق سمری تیار کرے گا۔  وزیر اعظم اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اوگرا قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا