انگلینڈ میں قومی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے 2 اضافی افسر تعینات  کردیئے گئے

انگلینڈ میں قومی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے 2 اضافی افسر تعینات کردیئے گئے
کیپشن: 2 additional officers have been appointed for the security of the national team in England

انگلینڈ میں قومی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے 2 اضافی افسر تعینات  کردیئے گئے
ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ میں سکیورٹی کے معاملے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لیے 2 اضافی افسر مہیا کردیئے ہیں، اضافی سکیورٹی افسر پاکستانی پلیئرز کی نقل و حرکت کے دوران موجود رہیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی کی درخواست پر انگلش بورڈ نے 2 اضافی سکیورٹی افسر تعینات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کپتان بابراعظم و دیگر کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر نکلتے وقت فینز گھیر لیتے ہیں، ایسے ہے واقعے کی ناخوشگوار ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔