تربت سےکوئٹہ جانےوالی مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق

May 29, 2024 | 10:31 AM

ایک نیوز : تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ،خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے، لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔  

وزیر اعلٰی بلوچستان میرسرفراز بگٹی  نے  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔   ان کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

وزیراعلی ٰ بلوچستان نے حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت  اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ 

مزیدخبریں