ایک نیوز :راجن پورمیں کوہ سلیمان پرحالیہ بارشوں کے نتیجےمیں ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔انتظامیہ نے فلڈ وارننگ جاری کردی۔
درہ کاہ سلطان سے 20 ہزارکیوسک کےسیلابی ریلےکی آمد کے پیش نظر الرٹ کے باوجود انتظامات نامکمل ہیں ۔
انتظامیہ کی نااہلی کے سبب فلڈ وارننگ کے باوجود انتظامات نامکمل ہیں ،گزشتہ سال کے سیلاب سےہونےوالےنقصانات کوابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا،نامکمل فلڈ بندوں اور سیم نالوں کی وجہ سے قریبی آبادیوں بمبلی ، چٹول ، جھوک مکول ، میراں پور،حاجی پور ، چک شہید ، سونواہ ، محمد پور گم والا کی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پیدا ہوسکتاہے ۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر منصور احمد بلوچ کے مطابق حالیہ بارشوں اور رود کوہی کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔