جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: Junior Asia Hockey Cup, Pakistan reached the semi-finals

ایک نیوز:جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں قومی ٹیم نے جاپان کو پچھاڑ کر سیمی فائنل اورورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کا جونئیر ہاکی ایشیا کپ میں جیت کا تسلسل جاری ہے، قومی جونئیر ہاکی ٹیم نے جاپان کو 2-3 گولز سے شکست دے دی۔
پاکستان کي جانب سےعبدالوہاب نے2 ، ارباز احمد نے 1 گول کيا، قومی ٹیم کا 31مئی کو ملائیشیا یا جنوبی کوریا میں سے کسی ایک کے ساتھ سیمی فائنل کھيلے جائیگا۔
اُدھر پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل تک. رسائی حاصل کرلی۔
پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت جونئیر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی بھی کرلیا۔
اس سے قبل پاکستان نے چائینز تائی پے اور تھائی لینڈ کو بھی شکست سے دو چار کررکھا ہے، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا میچ برابر ہوا تھا۔