معاشی چیلنجز کا سامنا ہے مگر تباہی سے بچ گئے ،شہبازشریف 

معاشی چیلنجز کا سامنا ہے مگر تباہی سے بچ گئے ،شہبازشریف 
کیپشن: معاشی چیلنجز کا سامنا ہے مگر تباہی سے بچ گئے ،شہبازشریف 

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معاشی چیلنجز کا سامنا ہے مگر تباہی سے بچ گئے ، عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی خواہش کی۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہا کہ لگتا ہے عمران نیازی کی معیشت کے بارے میں سمجھ کافی محدود ہے ،معاشی چیلنجز کو گہرا کرنے میں وہ اپنے کردار کو بھی بھول جاتے ہیں ،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو ختم کیا، ان کے لانگ مارچ اور دھرنے کی سیاست کے منفی اثرات پڑے ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی نے جان بوجھ کر غیر مستحکم ماحول بنایا تاکہ سرمایہ کار کترائیں ، نو مئی کے خوفناک واقعات نے معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچایا، معیشت کو نقصان عمران خان کے مذموم عزائم کی ناقابل تردید تائید ہے ،معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن قیامت کا منظر ہم سے گزر چکا ہے ، ہمارا اصل چیلنج درآمدات پر انحصار کم اور مہنگائی کم کرنا ہے ، وزیراعظم یہ تب ممکن ہے جب برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداوار کو معیشت کا انجن بنائیں ۔