ایک نیوز :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ جو عوام اور افواج میں خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر نے کوئٹہ گریژن کا دورہ کیا۔کورکمانڈرکوئٹہ نے استقبال کیا۔ کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں کاجائزہ بھی لیا۔
سپہ سالار نے روایتی، ذیلی روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کا افسران اور فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ بندھن کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ۔" پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں اپنی مسلح افواج سے اپنی منفرد محبت کے حالیہ مظہر کے ذریعے دشمن کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی ملیشیا عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ پاکستانی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہونے کے ناطے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے اسے نہ تو کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی مجبور، الحمداللہ