غیرقانونی تجاوزات پرزمان پارک انتظامیہ عدالت طلب

غیرقانونی تجاوزات پرزمان پارک انتظامیہ عدالت طلب
کیپشن: Illegal encroachment, Parzaman Park administration seeks court

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھرکے اطراف تجاوزات پر زمان پارک انتظامیہ کو عدالت نے طلبی کانوٹس جاری کردیا۔

اسپشل جوڈیشل مجسٹریٹ پی ایچ اے لاہور نے زمان پارک انتظامیہ کو یکم جون کو طلب کرنےکانوٹس بھیجاگیا۔

 نوٹس کے مطابق زمان پارک میں غیر قانونی طور پر روڈ پر خیمے،ٹینٹ، کرسیاں اور دریاں بجھائی گئیں۔غیر قانونی خیمے اور ٹینٹ لگانے پر زمان پارک انتظامیہ نے پی ڈی سی اے1976قانون کی خلاف ورزی کی۔قانون کی خلاف پر زمان پارک انتظامیہ اسپشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکروضاحت دیں