ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ طیب اردوان کی تاریخی کامیابی ترکیہ کے عوام کی ان پر اعتماد، بھروسے کی عکاس ہے ، یقین ہے صدر طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی طرف گامزن رہے گا ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت ہے ، امید ہے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔