سانحہ9مئی :جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا

جناح ہاؤس سانحہ :جے آئی ٹیز کا عمران خان کو طلب کرنے کا فیصلہ
کیپشن: جناح ہاؤس سانحہ :جے آئی ٹیز کا عمران خان کو طلب کرنے کا فیصلہ

ایک نیوز :کور کمانڈر لاہور کے گھر جناح ہاؤس میں جلاؤگھیراؤ کے معاملے پر تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا۔

ذرائع کےمطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو جے آئی ٹی کی طرف طلبی کا نوٹس موصول ہو گیا ۔  عمران کی جے آئی ٹی میں پیشی کے متعلق قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے ۔ چئیر مین تحریک انصاف عمران خان  کل قلعہ گجر سنگھ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں تا حال انہوں نے اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا۔ عمران خان سے پولیس 9 مئی کے واقعات پر تفتیش کرے گی۔

واضح رہے کہ  گرفتار متعدد ملزموں کی جانب سے زمان پارک رابطوں کی ڈیٹیلز پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہیں  ۔