قیدی خواتین سے بدسلوکی کے الزامات :کمیٹی کی نگران وزیراعلیٰ سے ملاقات

May 29, 2023 | 19:31 PM

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے قیدی خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات کے معاملے پر قائم 2رکنی کمیٹی نے ملاقات کی،  ذرائع کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود او رڈپٹی کمشنرلاہور رافیعہ حیدرنے نگران وزیراعلیٰ کو کوٹ لکھپت جیل میں قیدی خواتین سے ملاقات کے بارے میں بریف کیا ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش او رڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے خواتین سے نارواسلوک کے الزامات کو مسترد کردیا ۔کمیٹی نے بتایا کہ کوٹ لکھپت جیل میں تمام قیدی خواتین سے ملاقات کی۔ جیل میں تمام قیدی خواتین کو ایس او پیز کے مطابق رکھا گیا ہے۔ خواتین قیدیوں سے قانون کے مطابق برتاؤ کیاجارہاہے۔ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کیاجارہاہے۔ قیدی خواتین نے ناروا سلوک کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کی۔ جیل کے مرد سٹاف میں سے کسی کو بھی خواتین قیدیوں کے بیرک میں جانے کی اجازت نہیں ۔

مزیدخبریں