پنجابی گلوکار عثمان شفیق کے گانے “سسی” نے دل جیت لئے

May 29, 2023 | 18:47 PM

ایک نیوز :گلوکار عثمان شفیق کے گانے “سسی ” نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ یہ گانا ہر اس شخص کے لیے تحفہ سے کم نہیں جو دھن اور موسیقی سے لطف اندوز ہوتا ہے۔


پنجابی موسیقی کی مقبولیت میں گذشتہ چند دہائیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر پنجابی فنکار جدید دھنوں کے انوکھے امتزاج کے لیے مشہور ہیں۔ ایک نیا پنجابی گانا ریلیز کرنا ہمیشہ ایک خوشی کا موقع ہوتا ہے، لوگ اس کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

20 مارچ 2023 ءکو عثمان شفیق نے یوٹیوب پر “سسی” گانے کو ریلیز کیا تھا، جو ایک دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی ہے۔ اس گانے کی عکس بندی ترکی کے خوبصورت شہر استنبول میں کی گئی ہے۔

عثمان شفیق کی طرف سے تیار کردہ اس گانے، “سسی” میں کرسٹینا نے اپنے جلوے بکھیرے ہیں۔ اس گانے کی موسیقیاعزاز احمد نے ترتیب دی ہے۔ میوزک ویڈیو کو علی حمزہ نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو اپنے تخلیقی وژن کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اپنی جاندار آوازسے میوزک انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے عثمان شفیق کہتے ہیں کہ “سسی” میرے لیے ایک خاص گانا ہے، میں محبت اور قربانی کی لازوال کہانی کے ساتھ انصاف کرنا چاہتا تھا۔

عثمان شفیق کا کہنا تھا کہ استنبول میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا، مجھے یقین ہے کہ دیکھنے والے اس کی خوبصورتی کو سراہیں گے۔

مزیدخبریں