دیہی علاقوں میں  "چوکیداری نظام" کی بحالی کا فیصلہ 

May 29, 2023 | 18:24 PM

ایک نیوز :پنجاب کی نگران حکومت نے دیہی علاقوں میں  "چوکیداری نظام" بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ بلدیات  کے مطابق   "چوکیداری نظام"  کے تحت ہر گاؤں کیلئے ایک "چوکیدار" ہوگا،چوکیدار کی ماہانہ تنخواہ 20 ہزار ہوگی جبکہ تنخواہ زرعی انکم ٹیکس سے وصول ہونے والی رقم سے ادا ہوگی۔

رولز کے تحت صوبہ بھر کے 30 ہزار دیہات میں چوکیداروں کو فعال کیا جائے گا جس جگہ پرچوکیدار نہیں وہاں نیا چوکیدار بھرتی کیا جائے گا چوکیدار کو 2 ایکڑ زرعی زمین الاٹ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں