ایک نیوز :مفسر قرآن، شیخ الحدیث و تفسیر حافظ عبدالسلام بھٹوی انتقال کر گئے ۔
مفسر قرآن، شیخ الحدیث و تفسیرحافظ عبدالسلام بھٹوی کی نماز جنازہ کل(بیروز منگل) صبح 9بجے مرکزی طیبہ مریدکے میں اداکی جائے گی ۔
شیخ الحدیث و تفسیرحافظ عبدالسلام بھٹوی 50سال سے زیادہ عرصہ شعبہ تدریس سے وابستہ رہے۔ متعدد دینی کتب کے مولف اور مترجم بھی ہیں۔
حافظ عبدالسلام بھٹوی جامعہ الدعوة الاسلامیہ مرکز طیبہ مرید کے کےبانی مدیر ہیں۔ 150 پچاس سے زائد مدارس دینیہ کے نگران اعلیٰ ہیں یام پاکستان سے ایک سال قبل 27 اگست 1946ء بمطابق 29 رمضان المبارک 1365ھ میں اپنے ننھیال گوہڑ چک، پتوکی ضلع قصور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا گاﺅں بھٹہ محبت ہے، جو تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں واقع ہے۔اسی نسبت سے آپ بھٹوی کہلاتے ہیں۔ آپ کے والد حافظ محمد ابو القاسم بھٹوی بھی جید عالم دین تھے۔
حافظ عبدالسلام بن محمد نے میٹرک اور حفظ القرآن کے بعد دینی تعلیم جامعہ محمدیہ اوکاڑہ اور جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے مکمل کی افظ عبدالسلام بن محمد نے تدریس کی ابتدا جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ سے کی۔ آپ 1966ء سے 1992ء تک27سال جامعہ محمدیہ سے وابستہ رہے۔ اس دوران ایک سال جامعہ تدریس القرآن والحدیث راولپنڈی (موجودہ جامعہ سلفیہ اسلام آباد) میں بھی درس و تدریس کی۔ 1992ء میں مستقل طور پر مرکز طیبہ مرید کے، شیخو پورہ منتقل ہوگئے اور جامعہ الدعوة الاسلامیہ کی بنیاد رکھی۔