شنگھائی میں شدید گرمی، 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،لوگ بلبلا اٹھے

 شنگھائی میں شدید گرمی، 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،لوگ بلبلا اٹھے
کیپشن: Extreme heat in Shanghai, 100-year record broken, people bubble up

ایک نیوز:چینی شہر شنگھائی میں گرمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔درجہ حرارت 36.7ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
  ماضی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ 1876، 1903، 1915 اور 2018 میں ریکارڈ ہوا تھا۔
سائنسدانوں کی جانب سے کافی عرصے سے انتباہ کیا جا رہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے موسمیاتی شدت بڑھ رہی ہے اور متعدد ممالک کو جان لیوا ہیٹ ویوز کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ گزشتہ ہفتوں میں جنوب مشرقی اور جنوبی ایشیا کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچا تھا۔
شنگھائی کے محکمہ موسمیات کے مطابق شہریوں کو درجہ حرارت کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
کچھ عرصے قبل بنگلادیش کے شہر ڈھاکا کے شہریوں کو لگ بھگ 60 سال کے گرم ترین دن کا سامنا ہوا تھا۔
تھائی لینڈ کے شہر Tak میں بھی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔مئی کے آغاز میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے کی جانب سے انتباہ کیا گیا تھا کہ آئندہ 5 سال انسانی تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ زہریلی گیسوں کے اخراج اور ایل نینو کے امتزاج نے درجہ حرارت کو بڑھا دیا ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق اس بات کا 66 فیصد امکان ہے کہ 2023 سے 2027 کے دوران کسی وقت عارضی طور پر عالمی درجہ حرارت میں اضافہ صنعتی عہد کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے۔