کنیز فاطمہ نےبھی پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنےکااعلان کر دیا

May 29, 2023 | 17:08 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی تمام عہدے چھوڑ رہی ہوں ، 9مئی کو جو واقعات ہوئے وہ نہیں ہونے چاہیئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے پریس کانفرنس کے دوران  کہا کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس چیز کو اچھا نہیں سمجھتا ۔بحیثیت پاکستانی 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے مزید کہا کہ میں ابھی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہوں، میں اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتی ہوں ، جو لوگ حملوں میں ملوث تھے ان کے خلاف پہلے ہی کاروائی ہورہی ہے ملکی املاک پر حملہ کسی بھی جماعت کو زیب نہیں دیتا ۔

مزیدخبریں