ایک نیوز: عمران خان گرفتاری پر توڑ پھوڑ کرنے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں عدالت نے میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میاں محمود الرشید کو جیل سے انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے محمود الرشید کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر انسپکٹر شوکت نے میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو پیش کیا۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔پولیس نے میاں محمود الرشید سے تفتیش کے لیے جیل سے طلبی کی استدعا کر رکھی ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے تھانہ سرور روڈ مقدمہ میں جیل میں تھا۔ملزم سے تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کے مقدمہ کی تفتیش کی جانی ہے ،ملزم کو جیل سے طلبی کا حکم جاری کیا گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ شادمان میں نامزد مقدمہ 768/23 درج ہے۔ملزم تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ 96/23 میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔